فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق کل منگل کو اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی محمد زھیرزیود کی اہلیہ اور ان کے بچے کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے السیلہ الحارثیہ سے حراست میں لے لیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے منتصر سمور کی اہلیہ صابرین نضال زیود اور ان کے 15سالہ بیٹے زیاد اور اس کے بھائی ماہرزھیر کی زیود کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ زیود پانچ سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں 4600 فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 35 خواتین،200 بچے اور 520 انتظامی قیدی ہیں۔