جمعه 02/می/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

ہفتہ 6-نومبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی بچے کو گولیاں مار دیں جس کےنتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 13 سالہ محمد دعدس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے معائنے سے پتا چلایا تو بچے کا دل کام کرنا چھوڑچکا تھا۔ اس کے پیٹے میں گولیاں لگی تھیں جس اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کی زندگی بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

ادھر غرب اردن میں نابلس شہرمیں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

نابلس میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ بیتا اور بیت دجن کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 71 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر بیتا میں میونسپل کونسل کے وائس چیئرمین موسیٰ حمایل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیتا میں مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کرنے والے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی