نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں غیروابستہ تحریک کے رابطہ کار دفتر نے فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں کو اسرائیل کی طرف سے "دہشت گرد تنظیموں” کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی واضح کوشش قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں غیر جانب دارتحریک نے زور دیا کہ ان تنظیموں پر پابندیاں ہٹائیں جائیں تاکہ وہ جبرکے بغیر اور آزادی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ بیان میں فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے فلسطینی عوام کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے ان کے کام کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فلسطینی تنظیموں کو اسرائیل کی جانب سے اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے سے انکار کی مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے اور اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے تسلسل کےذریعےانہیں تباہ اور کمزور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سول سوسائٹی کی چھ تنظیموں کے خلاف جاری پابندی کو ختم کرنے اور ان کی آزادی اظہار اور اجتماع کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے "اسرائیل” کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے احتساب کی فوری ضرورت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 سمیت اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔