جمعه 15/نوامبر/2024

چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں: ابو مرزوق

اتوار 31-اکتوبر-2021

 اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے بیرون ملک امور کے نائب  سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چینی حکومت اور عوام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

تُرکی کے شہراستنبول میں ہفتے کے روز منعقدہ ’قضیہ فلسطین اور چین‘ کےعنوان سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں ابو مرزوق نے کہا کہ چینی اور فلسطینی قوم کے تاریخی روابط اور تعلقات آج بھی موجود ہیں۔

کانفرنس میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ فورم، بین الاقوامی گروپ، عوامی جمہوریہ چین کی مندوبین، عرب اور ایشیائی ممالک دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد چین اور فلسطین کے درمیان مسافت کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس چین اور فلسطین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ذہنوں میں چین کے حوالے سے مثبت خیالات ہیں۔ چین نے فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی آزادی کی جدو جہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین قضیہ فلسطین کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی