فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل ہفتے کے روز کرونا وبا سے نمٹنے کے پروٹوکول پرعمل کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں مزید 30 دن کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
دوسری طرف انسانی حقوق کے اداروں نے صدر عباس کے اس اقدام پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے ’وفا‘ کے مطابق صدرعباس نے کرونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے ایمرجنسی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی ہے۔
گذشتہ ستمبر کے اوائل میں صدر محمود کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں ایمرجنسی کے اعلان پر انسانی حقوق کے ادارواں کی طرف سے سخت نکتہ چینی کی گئی ہے۔
فلسطینی انسانی حقوق گروپ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریٹک گروپ نے کہا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں ایمرجنسی میں توسیع غیرآئینی ہے۔
انسانی حقوق مرکز کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ عوام کو سزا دینے کے مترادف اور شہری آزادیوں پر قدغنیں لگانے کی کوشش ہے۔