جمعه 15/نوامبر/2024

عرب ممالک اسرائیل سے معاہدے ختم کریں: اسماعیل ھنیہ

اتوار 31-اکتوبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ طے پائے نام نہاد امن معاہدے ختم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کی عوام بیدار ہیں اور عوامی بیداری کے ہوتے ہوئے اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

افریقی خطے میں اسرائیلی ریاست کا نفوذ روکنے حوالے سے الجزائر میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کا عمل زیادہ دور تک نہیں جائے گا اور قابض دشمن خطے کے ممالک میں زیادہ عرصے تک نہیں جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین اب بھی خطے کے ممالک کے وجدان میں موجود ہے اور ہم قضیہ فلسطین کے مسقبل کے حوالے سے پرامید  ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور تعلقات کافروغ قضیہ فلسطین کی کوئی خدمت نہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ الجزائر کا قضیہ فلسطین کے حوالے سے موقف قابل تحسین ہے۔ الجزائر افریقی خطے میں اسرائیلی دشمن کی مداخلت کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی قوم الجزائر کی مساعی کی تحسین کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الجزائر اب بھی فلسطینی قوم کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور اس نے نہ صرف قضیہ فلسطین کی ہرسطح پر حمایت کی بلکہ افریقی براعظم میں صہیونی ریاست کی مداخلت کو روکنے کے لیے موثر کوششیں کی ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ معرکہ القدس نے صہیونی ریاست کی سلامتی کے تصور کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ القدس نے ثابت کیا ہے کہ صہیونی دشمن زول پذیر ہے اور اس کے ناقابل تسخیر ہونے کے تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی