اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی قیادت کے ایک وفد نے جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قطر میں ترکی کے سفارت خانے میں جمہوریہ ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔
وفد نے اس موقع پر ترک صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوآن کی صدارت میں ترکی میں مزید سلامتی، خوشحالی اور استحکام کی خواہش اور نیک تمناوٗں کا اظہارکیا۔
حماس کی قیادت نے اس نیک موقع پر صدر جمہوریہ کو ایک سرکاری پیغام پہنچایا اور فلسطینی قوم کی طرف سے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔