اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ کو سال 2021ء اور 2022ء کی دنیا کی موثر اور طاقت ور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان شخصیات کی فہرست میں کئی عرب رہ نما شامل ہیں۔
اردن کے شاہی ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں ایسی 50 عالمی اور موثر شخصیات بیان کی گئی ہیں جن میں پہلے 20 کی فہرست میں اسماعیل ھنیہ بھی شامل ہیں۔ یہ فہرست اردنی ادارے ’ MABDA‘ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔
دنیا کی موثر ترین پچاس شخصیات میں امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ سنہ 2006ء کے فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے بعد قومی حکومت تشکیل دی تھی۔ انہیں فلسطینی صدر محمود عباس نے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ سنہ 2017ء کو انہیں حماس کے سیاسی شعبے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔