چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی چھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہائی

پیر 25-اکتوبر-2021

اسرائیلی حکام نے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک  سرکردہ رکن اوراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بزرگ رہ نما الشیخ حاتم قفیشہ کو جیل سے رہا کردیا ہے۔ انہیں چھ ماہ قبل گرفتار کرکے بغیرکسی الزام انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔

الشیخ حاتم ابو قفیشہ کو اسرائیلی فوج نے گرفتاری کے بعد چار ماہ تک انتظامی قید میں ڈالا اور 21 جولائی 2021ء کو مزید چار ماہ  انتظامی قید کی سزا سنائی گئی۔

حاتم ابو قفیشہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اس شہرسے حماس کے تین اہم رہ نماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

الشیخ حاتم ابو قفیشہ مجموعی طورپر 12 سال پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ قید انتظامی حراست کی شکل میں ہے۔ انہیں آخری جنوری 2016ء کو حراست میں لے کرانتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی