جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا:ورجینیا یونیورسٹی کے طلباء کی اسرائیلی بائیکاٹ کی قرارداد

اتوار 24-اکتوبر-2021

امریکا کی ورجینیا ٹیک میں گریجویٹ سٹوڈنٹ کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیلی قبضے  کو برقرار رکھنے میں شریک اور فلسطینیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں۔

اپنے فیصلے میں کونسل نے ان تمام اداروں اور کمپنیوں سے سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا جو "اسرائیل” سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل 1948 کے علاقوں  میں فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کا مرتکب ہو ہے۔

اس فیصلے نے امریکا میں اسرائیل نواز لابی کے اداروں کی طرف سے سخت ناراضی اور ردعمل سامنے آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ قرارداد گذشتہ جمعرات کو گریجویٹ اور ٹیکنیکل پیشوں کے طلباء کی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا اور جمعہ کو باضابطہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی