چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا سعودیہ میں قیدیوں سے متعلق انسانی حقوق رپورٹ کا خیر مقدم

ہفتہ 23-اکتوبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے انسانی حقوق کونسل کی اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں سعودی عرب کی ایک جیل میں قید حماس کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد صالح الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کی قید اور رہائی سے انکار کو ظالمانہ قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کمیٹی نے کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کو ظالمانہ انداز میں قید کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کو غیرمنصفانہ ٹرائل اور بدترین تشدد کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کھلے عام پامال کیے جا رہے ہیں۔ انہیں بنیادی علاج کی سہولت تک میسر نہیں اورانہیں تشدد کا سامنا ہے۔

اس موقعے پرحماس نے ایک بار پھر سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست فلسطینی رہ نماؤں کو رہا کرے اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حماس کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے انجینیر ہانی الخضری کو تین سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد الخضری کی عمر80 سال سے زاید ہے اور وہ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی