قابض اسرائیلی فوج نے پورے فلسطینی ساحلی علاقوں میں اچانک فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
عبرانی میڈیا کے مطابق فوج کی طرف سے شروع کی مشقوں کو اچانک قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں نیوی کی جنگی تیاروں کا حصہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پورے ساحلی علاقوں پر مشقیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی جنگی بحری جہاز بھی حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں بندرگاہوں، سمندر کے اندر ہوں گی جن میں دھماکوں کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں۔
اگرچہ فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ مشقیں پہلے سے طےشدہ سالانہ مشقوں کے شیڈول کا حصہ ہیں جن کا مقصد فوج کی جنگی استعداد کو بڑھانا ہے مگر اسرائیلی عسکری تجزیہ نگار ’امیر بوحبوط‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نیول چیف ایڈمرل ڈیوڈ سلمیٰ نے ان مشقوں کو’اچانک‘ شروع کی گئی سرگرمی قرار دیا ہے۔ تاہم ا نہوں نے ان مشقوں کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
عبرانی اخبار’مکور ریشن‘ کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں شمال میں لبنا اور جنوب میں غزہ کے قریب شروع کی گئی ہیں۔