چهارشنبه 30/آوریل/2025

برطانیہ:فلسطینی ورثہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر 18-اکتوبر-2021

ہفتے روز برطانیہ میں عرب تھنکنگ فورم نے فلسطینی ورثہ فیسٹیول کا اہتمام کیا ، جو پہلی بار برطانیہ میں منعقد ہورہا ہے۔ اس میلے میں  ہزاروں عرب اور فلسطینی کمیونٹی  کے افراد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے عرب اور برطانوی شہری بھی بڑی تعداد میں میلے میں شرکت کی ۔

فیسٹیول دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہا۔ اس موقعے پر القدس کے نواحی علاقے الشیخ جراح کے حوالے سے ایک ڈاکو مینٹری فلم بھی پیش کی گئی۔ جس میں دکھایا گیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کس طرح القدس کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں ے نکال باہر کرنے کے لیے ریاستی جبر کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے کہا ہماری قومی میراث کے لیے قابض کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

زملوط نے مزید کہا کہ ایک فلسطینی عورت اپنے گھر میں ایک کپڑے کی کڑھائی کرنے کے قابل ہے ، جبکہ قابض فوج اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ ایک فلسطینی لباس کی کڑھائی نہیں کر سکتی کیونکہ وہ کسی شناخت ، ثقافت یا ورثے کو نہیں دیکھ سکتی۔

اس میلے میں فلسطینی مصور سعید سلبق کا ایک بڑا فنکارانہ کنسرٹ اور مقبوضہ فلسطینی داخلہ سے آنے والے فنکار نور درویش شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی