اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیر حراست رہ نما الشیخ نزیہ ابوعون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ ابو عون کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے ہے۔
اسیران دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ قابض فوج نے الشیخ ابو نزیہ کو ان کے بیٹے اسلام کے ہمراہ مئی میں گرفتار کیا تھا۔
حماس کے 58 سالہ رہ نما نزیہ ابو عون تقریبا 21 سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
انہیں سنہ 2010ء میں تحریک اسیران کے قاید کا لقب دیا گیا۔ انہیں یہ لقب ان کی مسلسل چارسال انتظامی قید کی وجہ سے دیا گیا۔