افریقی ملک الجزائر کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مدد سے ملک میں ایک مسلح گروپ نے بعض دوسرے حلقوں کے تعاون سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
الجزائری ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اسرائیل اور شمالی افریقا کے ایک اور ملک نے کی تھی اور اس کے لیے الجزائر کے ایک دہشت گرد گروپ کواستعمال کیا گیا۔
ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر کے ایک دہشت گرد اور علاحدگی پسند گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ٹی وی چینل کی خبر میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔