جمعه 15/نوامبر/2024

حماس اور تحریک فتح کی قیادت کی لبنان میں ملاقات، مفاہمت پر اتفاق

پیر 11-اکتوبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت نے کل اتوار کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی سفارت خانے میں تحریک فتح کی قیادت سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل اتوار کوبیروت میں فلسطینی سفارت خانے میں تحریک فتح کے رہ نما فتحی ابو العرادات نے حماس کے وفد کا استقبال کیا۔

حماس کے وفد نے جماعت کے قومی تعلقات عامہ کے ذمہ دار علی برکہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں حماس کے لبنان میں مندوب علی برکہ، ابراہیم المدھون اور تحریک فتح کے لبنان میں مندوب حسن فیاض شامل تھے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطین کی موجودہ صورت حال اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس تحریک فتح کی قیادت نے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں جماعتوں کے وفود نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مل کرکام کرنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش معاشی مشکلات اور ان کے حل کے لیے لبنانی حکومت کے ساتھ رابطے تیز کرنے پراتفاق کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی