اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نماؤں نے کل جمعہ کے روز الیاس بیروت کیمپ میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات عوامی محاذ کے ریجینل ہیڈ کواٹر میں ہوئی جس میں حماس کے لبنان میں مندوب علی برکہ اور دیگر رہ نماؤں نے شرکت کی۔
حماس کی قیادت سے ملاقات کرنے والے عوامی محاذ کے رہ نماؤں میں الرفیق مروان عبدالعال، حماس کے تعلقات عامہ کے رکن ایمن شناعہ، ابراہیم المدھو، عوامی محاذ کی مرکزی کمیٹی کے رکن سمیر لوبانی ابو جابر اور ھیثم عبدو نے شرکت کی۔
دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، دونوں جماعتوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، رابطوں کو فروغ دینے اور بیرون ملک فلسطینیوں کے درمیان رابطوں کو مزید تقویت دینے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقعے پرحماس اور عوامی محاذ کی قیادت نے فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے، فلسطینیوں کے حق واپسی، امریکی صہیونی پروگرام ناکام بنانے اور قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے معاندانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں فلسطینی جماعتوں نے بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا۔