گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کی خاتون وزیر داخلہ ایلیٹ شاکیڈ سے رام اللہ کے دورے اور ان سے ملاقات کی دعوت دی۔
صدر عباس نے کہا کہ جس طرح چند ہفتے پیشتروزیر دفاع بینی گینٹز نے رام اللہ کا دورہ کیا اور فلسطینی حکام سے ملاقات کی تھی۔ اس طرح وزیر داخلہ بھی رام اللہ کا دورہ کریں۔
عبرانی سائٹ کے مطابق عباس نے میرٹز پارٹی کے ارکان سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر داخلہ کے نام دعوت نامے پرمبنی پیغام بھیجا۔
دوسری طرف اسرائیلی خاتون وزیر خارجہ ایلیٹ شاکیڈ نے صدر محمود عباس کی طرف سے رام اللہ کے دورے کے دعوت مسترد کردی۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں ہولوکاسٹ کے منکروں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی۔