کل اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نئے سیاسی دفتر میں جماعت کی سیاسی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔
قدس پریس کے مطابق جماعت کے اندرونی پارٹی انتخابات کے بعد حماس کا یہ پہلا اجلاس ہے جو قاہرہ میں منعقد کیا گیا۔ حماس نے رواں سال غزہ، غرب اردن اور بیرون ملک جماعت کے نئے ذمہ داران کا چناؤ کیا تھا۔ رواں سال فروری میں شروع ہونے والے پارٹی انتخابت جولائی تک جاری رہے۔
حماس کی قیادت کل اتوار کو قاہرہ پہنچی تھی۔ قاہرہ پہنچنے والے حماس رہ نماؤں میں غزہ اور بیرون ملک موجود قیادت شامل ہے۔ حماس کی قیادت اس وقت مصری حکام کے ساتھ متعدد امور پربات چیت کررہی ہے۔