اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہےکہ جماعت کے غزہ کی پٹی کے انتظامی امور کے سربراہ یحییٰ السنوار کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر، فیسک، انسٹا گرام یا کسی دوسرے فورم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پریحییٰ السنوار کےنام سے سرگرم تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں جن کا ان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان پر پوسٹ کیے جانے والے بیانات کسی صورت میں یحییٰ السنوار نہیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت صرف آٖفیشل ویب سائٹس اور باقاعدہ جماعتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہی کسی قسم کے بیان کا اجرا کرتی ہے۔