کل جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں القدس اور غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے القدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔
بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 13 سالہ صہیب ابو ناب کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری سے قبل قابض فوج نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کےدوران جمعہ کی نماز کی ادائی کے لیے جاتے ہوئے انس عبدالفتاح کو گرفتار کیا۔
الخلیل شہرمیں تلاشی کے دوران الراملہ کے مقام سے احمد فرج نصار اور دیر سامت سے احمد خضر الحروب کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے موقعے پر قابض فوج نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قابض فوج نے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔ ان کی شناخت موسیٰ عبداللطیف ابوالرب، مہند حسن عمر ابو الرب، محمد خالد نجیب ابو الرب، حسن ربیع لوبانی اور خالد یوسف ابو الرب کے نام سے کی گئی ہے۔ ان سب کی عمریں 20 سال سے کم ہیں۔