چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن کے عوام قابض دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: خالد مشعل

منگل 28-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غرب اردن کے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف خود بھی کھڑے ہوجائیں اور فلسطینی مجاھدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں تاکہ قابض دشمن کے خلاف غرب اردن میں آزادی کی تحریک کو موثر انداز میں آگے چلایا جاسکے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے بیت المقدس اور غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اتوار کےروز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پانچ فلسطینیوں کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پربات کی۔

انہوں نے شہید ہونےوالے فلسطینیوں احمد زھران، زکریا بدوان، محمود حمیدان اور اسامہ اور یوسف صبح کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ وقت دور نہیں جب قابض دشمن اور اس کی مسلح جارح افواج کو فلسطینی قوم پرمظالم کا جواب دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کےدوران پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی