عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرنیٹ ہیکروں نے اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی کمپنیوں کا تمام سیکیورٹی سسٹم توڑتے ہوئے کمپنی کا ڈیٹا چوری کرلیا لیا ہے۔
عبرانی اخبار "یدیعوع احرونوت” نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہیکرز نے "وائس سینٹر” مواصلاتی کمپنی کے نظام میں گھس کر اسرائیلی کمپنی کے ایک بڑے گروپ کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا تھا۔
اسی ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی کمپنی "اسرائیل” میں کارپوریٹ مواصلات کے شعبے میں سرخیل سمجھی جاتی ہے جو کاروباری اداروں کے لیے جدید مواصلات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی دوسری کمپنیوں کوسافٹ ویئر ٹیکنالوجیز کے لیے "چیک پوائنٹ” ، مواصلات کے لیے "پارٹنر” ، سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز کے لیے "ایکس فون” ، کمپنیوں کے لیے ویب ڈیٹا انالیسس سروسز کے لیے "سمیلر ویب” جیسی سرسز فراہم کرتی ہے۔