اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کھیل کے میدان میں قابض اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کا بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اس موسم گرما میں ٹوکیو میں اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کے دوران تمغے جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے صہیونی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کرنے والے ایرانی اور عرب کھلاڑیوں کی تعریف کی۔
خامنہ ای نےصہیونی کھلاڑیوں کے ساتھ کسی بھی مقابلے سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹھگ ، نسل پرست ور غیر قانونی ریاست بین الاقوامی کھیلوں کے شعبوں میں اپنی شراکت کے ساتھ اپنے لیے قانونی جواز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کھیلوں کے میدانوں میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متکبر دنیا اور ان کے پیروکارصہیونیوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے ایرانی اور مسلمان ممالک کے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کا کھیلوں کا کھل کر بائیکاٹ کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کھلاڑیوں کو صہیونیوں کے ساتھ میچ کرنے پر مجبور کرنے پر دوسرے ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہ یقینا اس کی ایک نظیر موجود ہے۔ وہ آج صہیونی وجود کے لیے شور مچا رہے ہیں۔