چهارشنبه 30/آوریل/2025

آپریشن آزادی ٹنل اسرائیلی نظام کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے:حماس

پیر 20-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو قومی ہیروز قرار دیتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فلسطینی اسیران کا فرار دشمن کے کھوکھلے پن کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران تمام وسائل کے ذریعے اپنی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہاکہ فریڈم ٹنل ہیروز کی دوبارہ گرفتاری کے باوجود  اسرائیلی زندانوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا سیکیورٹی سسٹم انتہائی کمزور ثابت ہوا ہے اور فلسطینی اسیران وسائل نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی زندانوں سے نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ قیدیوں نے جو کیا وہ ایک عظیم بہادری ، ایک عظیم جہاد اور ایک عظیم کامیابی تھی جوہمارے فلسطینی عوام کے جہاد اور جدوجہد کے ریکارڈ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

خیال رہے کہ جلبوع جیل سے 6 فلسطینی اسیران ایک سرنگ کے ذریعے فرار میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے تمام اسیران کو دوبارہ پکڑ لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی