چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں کرونا سے19 اموات، 2366 نئے کیسز کی تصدیق

جمعرات 16-ستمبر-2021

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 19 مریض چل بسے، جب کہ 2366 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2162مریض صحت یاب ہوئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 10402 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔

غزہ کی پٹی میں کرونا کے 1527 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ غرب اردن میں 839 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 10 افراد کرونا سے فوت ہوئے جب کہ غرب اردن میں 9 مریض دم توڑ گئے۔

گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1358 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جب کہ غرب اردن میں 804 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 90 اعشاریہ 8 فی صد رہی۔ فعال کیسز کا تناسب 8 اعشاریہ 2 فی صد جب کہ اموات  ایک فیصد رہی۔

فلسطینی علاقوں میں اس وقت کرونا کے 77 مریض تشویشاناک حالت میں ہیں۔ 185 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جب کہ 17 وینٹی لیٹر پرہیں۔

مختصر لنک:

کاپی