اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیٹ شیکیڈ نےکل مُنگل کو کہا کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا مستقبل میں ایسی میٹنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے ملاقات کا کوئی منصوبہ ہو۔
شیکیڈ نے کہا کہ "ریخ مین یونیورسٹی” (انٹر ڈسپلنری سنٹر ہرزلیا) کے زیر اہتمام اوسلو معاہدوں پر دستخط کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران خطاب میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ہماری اتحادی نہیں۔
شیکیڈ نے فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ابو مازن دہشت گردوں کو فنڈز منتقل کرتے ہیں۔ وہ ہمارے اتحادی نہیں ہے۔
جہاں تک سیکیورٹی کشیدگی کا تعلق ہے شیکیڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کو ایران اور حزب اللہ کے ساتھ شمالی محاذ پر بہت مشکل میراث ملی ہے۔