جمعه 15/نوامبر/2024

عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین

بدھ 8-ستمبر-2021

سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل ’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار کی تحسین کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں علامہ الخلیلی نے کہا کہ ہمیں ان فلسطینی قیدیوں کی تحسین کرنی چاہیے جنہوں نے خوفناک اسرائیلی عقوبت خانے سے فرار کی کامیاب کوشش کرکے اسرائیل کویہ پیغام دیا کہ اسیران اپنی رہائی کےلیے کچھ بھی کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ فلسطینی اسیران کا فرار اللہ کی نصرت کا نتیجہ ہے۔ اللہ کی فتح اور نصرت قریب ہے اور ہم سب اس کی نصرت کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ چھ ستمبر کوجنین شہر سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کی  کامیاب کوشش کی۔ اسرائیلی فوج انہیں تلاش کررہی ہے تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی