جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں حماس کے لیے باعث فخر ہیں:حسن یوسف

پیر 6-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ بزرگ رہ نما الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جماعت کے لیے باعث فخر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک باوقار معاہدے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

الشیخ حسن یوسف حال ہی میں اسرائیلی زندان سے رہائی پانے والی فلسطینی حاملہ خاتون انھار الدیک کے گھر میں اس سے ملاقات کے موقعے پر کہا کہ حماس نے نہ تو ماضی میں اسیران کو فراموش کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔ حماس اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں کرے گی اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

الشیخ حسن یوسف کا کہنا تھا کہ اسیرہ انھار الدیک کی رہائی اس کے صبر استقامت اور اس کے خاندان کے صبر کا میٹھا پھل ہے۔ پوری فلسطینی قوم انھار الدیک کی رہائی سے قبل اس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی