یکشنبه 17/نوامبر/2024

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غزہ اور غرب اردن سیل کردیے گئے!

پیر 6-ستمبر-2021

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایام توبہ ‘ کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھا دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی درمیانی شب غزہ اور غرب اردن کو سیل کردیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عید غفران‘ [ایام توبہ] کے موقع پر بدھ کی شام تک غزہ اور غرب اردن کے درمیان گذرگاہیں بند رہیں گی۔

قابض فوج کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر غزہ اور غرب اردن کے درمیان ’ایریز‘ اور  ’کرم ابو سالم‘ گذرگاہیں بند رہیں گی۔

ادھر غزہ کی سرحد پر متعین فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کےدرمیان تمام گذرگاہیں منگل اور بدھ کے ایام میں بند رہیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی