اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ کشمیری حریت پسند رہ نما سید علی گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات سے مسلم امہ ایک نا ڈر، بہادر اور بے باک مجاھد لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 92 سالہ سید علی گیلانی چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھر میں نظربندی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔
اسماعیل ھنیہ نے مرحوم کشمیری رہنما کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے مرحوم کی آزادی کشمیر اور مسلم امہ کے لیے گراں قدر خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ابدی جنتوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔