ہلال احمرفلسطین کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں جبل صبیح کے مقام پراسرائیلی فوج کی فائرنگ،آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے 70 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 12 فلسطینی دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نمازجمعہ کے بعد جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج نے جبل صبیح میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔