جمعه 02/می/2025

خالد مشعل کی انھارالدیک کی اسرائیلی جیل سے رہائی پرمبارک باد

ہفتہ 4-ستمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے انچارج خالد مشعل نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی انھار الدیک کو جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے انھارالدیک سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے اسے جیل سے رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ جلد اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی آزادی کی نعمت سے بہر مند ہوں گے۔

خیال رہے کہ انھار الدیک امید سےہے اور جلد ہی اس کےہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

خالد مشعل سے گفتگو کرتے ہوئے انھار الدیک نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی مائیں، بہنیں اور بچیاں غیرانسانی ماحول میں قید ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین کے حوصلے بلند ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی