شنبه 16/نوامبر/2024

علی گیلانی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے: حماس

ہفتہ 4-ستمبر-2021

تحریک حریت کشمیر کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں ہی کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے حق میں بھی بلند ہونے والی بلند آہنگ وتوانا آواز تھے۔ ان کی رحلت سے غیر ملکی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام بالخصوص فلسطینیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہینہ نے برصغیر کے شیخ احمد یاسین [سید علی گیلانی] کی رحلت پر کنوینر تحریک حریت جموں وکشمیر غلام محمد صفی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی جہد مسلسل کا عملی نمونہ تھے۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کر رکھی تھی، جس کے خاطر انہیں قید وبند کی سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔ مرحوم گیلانی دنیا میں ظلم کے خلاف برسرپیکار اقوام، بشمول فلسطینیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔

حماس کے رہنما نے اس موقع پر سید علی گیلانی کے اہل خانہ، تحریک حریت جموں وکشمیر کی قیادت اور کشمیریوں کے نام ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں مرحوم رہنما کی کشمیر اور فلسطین کے لیے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ خط کشمیری رہنما غلام محمد صفی کے توسط سے متعلقہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی