چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس اور بینی گینٹزملاقات کا نتیجہ صفر رہا:فلسطینی رہ نما

جمعہ 3-ستمبر-2021

تحریک فتح کے ایک سرکردہ رہ نما احمد غنیم نے کہا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور صدر محمود عباس کے درمیان رام اللہ میں ہونے والی ملاقات کا نتیجہ صفر رہا ہے۔

احمد غنیم نے ایک بیان میں کہا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں عمومی تعلقات کی شکل ہیں۔ اس ملاقات کے بعد اس کے بارے میں جس نوعیت کی تشہیر کی گئی ہے وہ پرلے درلے کا دھوکہ نئے اوہان کی سودا گری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک بار پھر دھوکوں کی سودے بازی کےلیے آئے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ دھوکہ دہی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

تحریک فتح کے رہ نما نے کہا کہ میرے لیے اہم اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ فلسطینیوں سے نہ تو کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی فلسطینی ریاست کے بارے میں کوئی بات چیت ہوگی۔ نہ آج اور نہ ہی کل۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات صرف امریکی صدر جوبائیڈن سے اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کے لیے حالات مو ہموار کرنا تھا اور فلسطینی سطح پر موجودہ خلا کواور بھی گہرا کرنا تھا۔ تاہم اس کا نتیجہ صفر تھا۔

مختصر لنک:

کاپی