فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کےقریب رات کے وقت اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونےوالے مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے جمعرات کو غزہ کے مشرقی علاقوں میں کیے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان پیٹ میں گولی لگنے سے شہید جب کہ پانچ بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دس افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔
خیال رہے کہ جمعرات کو غزہ کی پٹی اورمقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ملانے والی سرحدی پٹی پر اسرائیلی ریاست کے خلاف پانچ مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ یہ مظاہرے مشرقی جبالیا کیمپ، مشرقی غزہ شہر، مشرقی البریج کیمپ، مشرقی خانیونس، مشرقی رفح اور جنوبی غزہ میں ہوئے۔