فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل ہفتے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ سے ٹیلیفون پر جماعت کے سینیر رہنما ابراہیم غوشہ کی و فات پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر عباس نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان سے ابراہیم غوشہ کی وفات پر تعزی کا اظہار کیا۔
ادھرصدرعباس نے اردن میں موجود حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت میں ابراہیم غوشہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ حماس رہ نما مجاھد انجینیر ابراہیم غوشہ گذشتہ جمعرات کو اردن کے دارالحکومت عمان میں وفات پاگئے تھے۔ انہیں جمعہ کے روز عمان میں مسجد جامعہ سے متصل قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔ ان کی نماز جنازہ میں حماس کی سینیر قیادت اسماعیل ھنیہ، خالد مشعل، محمد نزال اور عزت الرشق نے دوحا سے وہاں پہنچ کر شرکت کی۔