اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سرکردہ رہ نما انجینیر ابراہیم غوشہ کی اردن کے دارالحکومت عمان میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل سمیت جماعت کی دیگر اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے میں شرکت کرنے والے دیگر حماس رہ نماؤں میں خالد مشعل بھی شامل تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں اردن میں اخوان المسلمون کے سیکرٹری جنرل عبدالحمید الذنبیات، اسلامک ایکشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل مراد العضائلہ اور اسلامی تحریک کے سابق نائب صدر حمزہ منصور نے بھی شرکت کی۔
ابراہیم غوشہ کی نماز جنازہ میں شریک شہریوں نے مزاحمت کی حمات ، حماس اور جماعت کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
خیال رہے کی ابراہیم غوشہ جمعرات کو85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔