اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے داتو سری اسماعیل صبری یعقوب کو ملائیشیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے مراکش کے نو منتخب وزیراعظم کو ایک برقی پیغام میں عہدہ سنھبالنے پرمبارک باد پیش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے لیے یہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ آپ کو ملائیشین قوم کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم توقع رکھتی ہے کہ آپ ملائیشین قوم کی توقعات اور امنگوں پرپورا اتریں گے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے نو منتخب وزیراعظم کو عوام کی طرف سے بھاری مینڈیٹ ملنے اور ملک کے فرمانروا سلطان عبداللہ کی طرف سے حمایت اور سرپرستی حاصل ہونے پرمبارک باد پیش کی۔
انہوں نے توقع ظاہرکی کہ ملائیشیا کی نئی حکومت فلسطینی قوم کے حقوق کے پوری استقامت کے ساتھ غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔