گذشتہ ہفتے کے روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 32 سالہ اسامہ خالج ادعیح کا تعلق شمالی غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ سے تھا اور وہ گذشتہ ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔
ادھر ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ یہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کی یاد میں ایک ریلی میں شریک تھے۔ اس وقت اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند شیلنگ کی۔