چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں، متعدد افراد گرفتار

پیر 23-اگست-2021

گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے ایک نوجوان کو اور اس کے علاوہ بیت المقدس سے بھی ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ جب کہ جنین میں اسرائیلی قابض فوج اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں پیش آئی۔

’پریزنرز انفارمیشن آفس‘ کے مطابق قابض فوج نے نوجوان  علی محمود نوفل کو رام اللہ کے مغربی گاؤں راس کرکر سے صبح فجر کے وقت گرفتار کیا۔

اسیران میڈیا نے بتایا کہ قابض افواج نے نوفل نامی نوجوان کو آج صبح کئی گھنٹے گرفتار رکھنے اور تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔

بیت لحم میں قابض افواج نے  شہر کے جنوب میں واقع بیت فجار قصبے پر دھاوا بول دیا اور 23 سالہ نوجوان ولید تقاطقہ  کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج نے اس کے گھر میں گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔

جینین میں اسرائیلی قابض افواج اور شہریوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ انہوں نے جنین کے مغرب میں گاؤں کفیرت میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کر وہاں پرموجود اہل خانہ کو زدو کوب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی