چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس ہماری عظیم فتح کے حصول کا مرکزی نقطہ ہوگا: ھنیہ

پیر 23-اگست-2021

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس عظیم فتح اور ہماری سرزمین کی آزادی کے حصول کا مرکزی نقطہ ہوگا۔

ہنیہ نے مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کی 52 ویں برسی کے موقع پر تیسرے بین الاقوامی علمی فورم کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ "سیف القدس ، آزادی کا گیٹ وے” ،ہے جو القدس  کی لڑائی  کے دوران تنازع فلسطین کا ایک اہم موڑ  ثابت ہواہے۔ القدس کی آزادی تک فلسطین کی آزادی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے ہمیں سیف القدس کی جنگ کے دوران صحیح وقت اور مناسب طریقے سے مسجد اقصیٰ اور القدس کے دفاع کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے نوازا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سیف القدس کی جنگ نے ہر ایک کو دشمن کے ساتھ تصادم کی تاریخ میں ایک بے مثال مرحلے پر پہنچا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ  نے اپنی فتح کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا اور دشمن کی فوج کو بے مثال شکست دی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی مزاحمت جنگ کے دوران قابض فوج کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران اختیار کی گئی فوجی حکمت عملی کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اسماعیل ھنیہ  نے کہا کہ اس جنگ نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ القدس دشمن کے ساتھ تنازع کا محور ہے ، تھا ،  اور رہے گا ، کیونکہ القدس  مسئلہ فلسطین کے حل کا آغاز اور یہی اس کے حل کا اختتام ہے۔

ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ القدس کا اس وقت تک سقوط نہیں ہوسکتا جب تک وہاں ایک جہادی روح ، قابل اعتماد لیڈر ، ثابت قدم لوگ اور ایک قوم جو ابھی تک اپنے اصول اور بنیادی مطالبے سے جڑی ہوئی ہے اس وقت تک قبلہ اول اور القدس کو ہم سے نہیں چھین سکتا۔

  انہوں نے وضاحت کی کہ سیف القدس نے ثابت کیا کہ مزاحمت کا انتخاب فلسطین کی آزادی کے لیے اسٹریٹجک انتخاب ہے ، مذاکرات نہیں۔ اسرائیل سے  مذاکرات کا انتخاب زیادہ بھٹکنے اور تصفیہ کے منصوبوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں مزاحمت کی روح کوختم کرنے کی کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی