یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل کو عرب ممالک کی خود مختاری پامال کرنے سے روکا جائے: حماس

ہفتہ 21-اگست-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے شام پر بمباری کے بعد جارحانہ "اسرائیلی” رویے کا حقیقی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن بار بار عرب ممالک کی خود مختاری اور سلامتی پرحملے کررہا ہے۔ اسے عرب ممالک پرحملوں اور جارحیت سے روکا جائے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ  قابض ریاست کا جارحانہ رویہ جس میں  اس نے شام پر بمباری کی ہے عرب ممالک پر اس کے جارحانہ اقداما کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی جارحانہ رویے کا حقیقی جواب ہونا چاہیے۔اس کا خاتمہ کرنا اور اس جارحیت کو جاری رکھنے سے روکا جانا چاہیے۔

ترجمان نے عرب ممالک کی خود مختاری پر صہیونی ریاست کے حملوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی