جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں مزدورطبقے کی بہبود کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد

بدھ 18-اگست-2021

فلسطینی وزارت برائے لیبرنے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں مزدور طبقے کے لیے ایم ملین ڈالر کی امداد کا پیکج منظور کیا ہے۔ یہ امدادی رقم غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جنگ سے متاثرہ مزدوروں میں تقسیم کی جائے گی۔ امدادی پیکج سے ایک ہزار سے زاید مزدور مستفید ہوں گے۔

وزارت لیبرکے سیکرٹری ایھاب الغصین نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کے روز سے مزدوروں میں امداد کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ یہ امداد جنگ سے متاثرہ مزدوروں میں فی کس 2700 شیکل تقسیم کی جائے گی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 830 ڈالر کے مساوی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل جمعرات تک جاری رہے گا اور مجموعی طورپر 1060 مزدوروں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے کا آغاز ایک ہفتے بعد ہوگا اور اس میں بھی ایک ہزار سے زاید مزدوروں کو امداد دی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی