امریکا کی سترہ تنظیموں نے فلوریڈا کے ٹمپا اسپتال اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے شراکت داری کے معاہدے کی مذمت کی ہے۔
اس سلسلے میں تنظیموں نے مختلف سرگرمیاں شروع ک ہیں جن میں آن لائن مظاہرے اور مہمات ، ایک پٹیشن کے علاوہ جس میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان ، طلباء اور امریکی معاشرے کے ارکان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکی تنظیموں نے مذمتی بیان میں ڈاکٹروں اور نرسوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ ڈاکٹروں کے کام کے جدید حل تلاش کرنے کے معاہدے کو مسترد کریں کیونکہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کو بنیادی طبی امداد اور سہولیات سے محروم رکھنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
اس نے غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بارے میں خبردار کیا اور عالمی وبا (کرونا) کے درمیان جب اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے سب سے بڑے مرکزی اسپتال شفا میڈیکل کمپلیکس کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر بمباری کی اور اس کے نتیجے میں ایمرجنسی ورکرز اور ایمبولینسوں کو رہائشیوں تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی بمباری نے زخمیوں اور جلنے کے علاج کے لیے کلینک کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔