جمعه 15/نوامبر/2024

درجنوں یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

پیر 9-اگست-2021

گذشتہ روزاسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  اتوار کو یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسرائیل نے یہودی آباد کاروں کو سنہ 2003ء میں پہلی بار مسجد اقصیٰ میں عبادت کی آڑ میں داخل ہونے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی اجازت دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی