فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان کے مقام پربطن الھویٰ کالونی میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔
فلسطینی شہریوں نے بطن الھویٰ میں مکانات مسماری کے خلاف بہ طور احتجاج کیمپ لگایا اور وہاں پرہی انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کے 86 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
نماز جمعہ کے بعد بھی فلسطینیوں نے مکانات مسماری کے خلاف دھرنا جاری رکھا۔
شہریوں نے مکانات مسماری کی مذمت کی اورمکانات مسماری کو فلسطینیوں کو جبری طور پرالقدس سے بے دخل کرنے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔
القدس میں فلسطینی دانشور زھیر الرجبی نے بتایا کہ بطن الھویٰ میں موجود فلسطینی اپنے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بطن الھویٰ میں مکانات کی مسماری کے خلاف ہرسطح پر احتجاج اور جدو جہد جاری رکھیں گے۔