فلسطین کی مختلف تحریکوں ، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا جس میں اپوزیشن رہ نما نزار بنات کے قتل کی مذمت اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔
بنات کے قتل کے چہلم کے موقع پر سینکڑوں شہری سٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بنات کے قاتلوں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر کڑی تنقید کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نے اتھارٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن جاری رکھنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کے قتل اور ظلم و ستم پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔
خیال رہے یہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اتھارٹی کے مخالف سیاسی رہ نما نزار بنات کو 24 جون کو الخلیل میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔