شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کی مزاحمت اسرائیل کے تیل کے منصوبے کے لیے خطرہ بن چکی: ہارٹز

منگل 3-اگست-2021

عبرانی اخبار ہارٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست بین الاقوامی پائپ لائن کے ذریعے تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں ایک سپر پاور بننا چاہتی ہے ، لیکن غزہ کے میزائل  اور راکٹ اس منصوبے کے لیے سیکورٹی کے خدشات کا باعث ہیں۔

اخبار نے کہا نے لکھا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دُنیا ایندھن کو آلودہ کرنے کے بجائے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ، ‘یورو ایشیا پائپ لائن’ کمپنی تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں اسرائیل  کو سپر پاور میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔”

اس تناظر میں اخبار نے نشاندہی کی کہ ’’ یورو ایشیا پائپ لائن ‘‘ کمپنی نے ’’ میڈ ریڈ لینڈ برج ‘‘ کمپنی کے ساتھ گزشتہ اکتوبر میں ایک معاہدہ کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری حضرات شریک ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی