تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اورسینیرسیاست دان جبرل الرجوب نے سینیر دانشور نزار بنات کے قتل کی ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پر عاید کی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مقتول نزار بنات کے خاندان کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبریل الرجوب نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نزاربنات کے قتل کی ذمہ دار ہے۔ اس معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کا نزار بنات کے خاندان سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کو نزار بنات کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے قوانین کا نفاذ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نزار بنات کے خاندان کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اس قتل کو سیاسی رنگ دیں اور اسے عالمی مسئلہ قرار دے کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
ایک سوال کے جواب میں جبریل الرجوب نے نزار بنات کے قتل کے سیاسی محرکات کی بھی تردید کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فلسطینی اتھارٹی نزار بنات کے قتل کے پرکمزوری دکھائی گی اور قصاص نہیں لے گی۔